ابنا: پاکستان کے جنوب مغربی شہر کوئٹہ میں ایک بم دھماکے میں ایک بچی جاں بحق ہو گئی ہے۔سنیچر کو ہوئے اس بم حملے میں سیکورٹی اہلکاروں سمیت کم ازکم 18 افراد زخمی بھی ہو گئے۔نیو سریاب کے علاقے جوکے خونین روڈ کے نام سے مشھور ہے جہاں دیسی ساختہ بم ایک رکشے میں نصب کر کے اسے ایک تھانے کے قریب کھڑا کیا گیا تھا جس میں حکام کے بقول ریموٹ کنٹرول سے اس وقت دھماکا کیا گیا جب وہاں سے فرنٹئیر کور کی گاڑی گزر رہی تھی۔دھماکے سے ایک سات سالہ بچی موقع پر ہی فوت ہو گئی جبکہ دو ایف سی اہلکاروں سمیت ڈیڑھ درجن افراد زخمی ہوگئے۔اس واقعے کی تاحال کسی نے ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔تاہم ماضی میں ایسی پرتشدد کارروائیوں کی ذمہ داری حکام علیحدگی پسند عسکری تنظیموں پر عائد کرتے رہے ہیں۔......./169
29 مارچ 2014 - 19:30
News ID: 515064
پاکستان کے جنوب مغربی شہر کوئٹہ میں ایک بم دھماکے میں ایک بچی جاں بحق ہو گئی ہے۔